حکومت پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کریگی، عرفان شیخ، ندیم قریشی 

Feb 27, 2022


 لاہور (کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کی تجویز پر حکومت صنعتوں کے لیے بڑی ایمنسٹی سکیم کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔حکومت پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کرئے گئی۔چند ماہ بعدپاکستانی بزنس کمیونٹی بغیر قرنطینہ کئے چین کا دورہ کر سکے گئی۔حکومت کی طرف سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفارمیشن پر منحصرسروسز کے سیکٹرز میں کمپنیوں اور فری لانسرزکے لیے اعلان کردہ مراعات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ اور محمد ندیم قریشی نے فیروز پور روڑ انڈسٹریل ایسوسی ایشن(فرایا) کے وفد کے فیڈریشن چیمبر لاہور کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کے لیے ایف پی سی سی آئی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرئے گئی کیونکہ بنیادی انفراسٹرکچر نئے کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ضروری حیثیت رکھتا ہے۔ عرفان اقبال شیخ اور محمد ندیم قریشی نے کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے اور کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان سے بات کی ہے، توقع ہے جلد ایس ایم ایز سمیت تمام صنعتوں کے لیے بڑا ریلیف پیکج دیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں