لاہور (سپورٹس رپورٹر)محکمہ سیاحت و کھیل خیبر پی کے کے زیر انتظام کے پی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبرپی کے سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے باہمی اشتراک سے پہلی ٹور ڈی خیبر نیشنل سائیکلنگ ریس وادی تیراہ میں دو اطوئے کے مقام پر اختتام پذیر ہو گئی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹورازم ضم اضلاع اشتیاق خان اور لیفٹیننٹ تیراہ رائیفل خرم رشید مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ، جنرل سیکرٹری معظم خان کلیئر، آرگنائزنگ سیکرٹری نثار احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رائے گل، جاوید خان سندھ،ایاز خان بلوچستان اور شہزادہ بٹ پنجاب سے بمعہ دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔سائیکلنگ ریس محسن خان نے پہلی، صادق اللہ نے دوسری اور فرمان خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ جنرل سیکرٹری معظم خان کلیئر نے کہا کہ لاہور میں فرسٹ انٹر پروینشل سائیکلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائیگا۔ انہوں نے صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ، آرگنائزنگ سیکرٹری نثار احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
ٹورڈی خیبر نیشنل سائیکل ریس محسن خان نے جیت لی
Feb 27, 2022