لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 7 کی فائنلسٹ ملتان سلطانز کے آل رائونڈرآصف آفریدی نے کہا ہے کہ محمد رضوان جیسے کپتان بہت ہی کم ہوتے ہیں۔ پی ایس ایل میں محمد رضوان جس انداز میں کپتانی کرتے ہیں، ایسے کپتان بہت کم ہیں۔ میرا پلان یہی ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ڈاٹ بالز کروائوں، پٹائی ہونے پر کپتان ہمیں باتیں نہیں سناتا، جس سے حوصلہ ملتا ہے۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ عمر کا مسئلہ نہیں ہے، جو پرفارم کرے گا ٹیم میں آئے گا۔شعیب ملک کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کے سامنے انڈر 19 بھی کچھ نہیں ہے۔ ایک سال کے دوران 7 ٹائٹلز جیت چکا ہوں، خواہش ہے کہ 8واں ٹائٹل بھی جیتوں۔