ملتان سلطانز فیورٹ ضرور لیکن ہم بھی کم نہیں: ڈیوڈ ویسا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز کے آل رائونڈرڈیوڈ ویسا نے کہا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔ فائنل میں بھی وہی کارکردگی دکھائیں گے، جو ایلیمنیٹرمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف دکھائی ہے۔ فائنل میں ملتان سلطانز فیورٹ ضرور لیکن ہم بھی کم نہیں ہیں، کوشش ہے کہ اچھی کارکردگی دکھا کر ٹرافی اٹھائیں۔ ہماری واحد ٹیم ہے، جس نے ایونٹ کے لیگ سٹیج میں ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ لاہور میں ہائوس فل کرائوڈ کے سامنے کھیل کر بہت اچھا لگا، ایسے پر جوش کرائوڈ کے سامنے کھیلنے کا مزہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ لاہور قلندرز جس انداز میں ہرسال ایک نیا پلیئر پاکستان کرکٹ کو دے رہا ہے، وہ کافی متاثر کن ہے۔پی ایس ایل کی سب سے خاص بات یہاں کا بائولنگ ٹیلنٹ ہے، زمان خان نے ایونٹ میں بہت ہی شاندار بائولنگ کی ہے۔ شاہین آفریدی زبردست انداز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، کپتان ہونے کے باوجود وہ کسی سے بھی مشورہ لینے میں ہچکچاتے نہیں ہیں۔ کوشش کریں گے کہ اچھی کارکردگی دکھا کر ٹرافی اٹھائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...