کراچی ( نیوزرپورٹر )جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈاکٹر صائمہ عارف نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ گزشتہ روز جامعہ کے وی سی بورڈ روم میں اپنا انسٹیٹیوٹ برائے پبلک ہیلتھ کے پروگرام ماسٹر آف سائنس ان پبلک ہیلتھ(ایم ایس پی ایچ) کی ریسرچ اسکالر ڈاکٹر صائمہ عارف نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا، ڈاکٹر صائمہ نے جے ایس ایم یو کے شعبہ اے آئی پی ایچ کی چیئرپرسن پروفیسرلبنیٰ انصاری بیگ کی نگرانی میں اپنا تحقیقی کام مکمل کیا، ان کا موضوع، ’’کراچی کے ہائی اسکول کے طلبائ میں بے چینی اور ڈپریشن کا پھیلا?‘‘ (Prevalence of Anxiety and Depression in high school students of Karachi) تھا۔ ہمدرد کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری، کراچی کے وائس پرنسپل پروفیسرسیدمحمد مبین اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، لاہور کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی سربراہ اور چیئرپرسن پروفیسر سائرہ افضل نے بیرونی جبکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کیڈپارٹمنٹ برائیکمیونٹی میڈیسن کے ڈاکٹرتفضل حیدر زیدی نے اندرونی ممتحن کا کردار اداکیا،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کیڈین برائے ایس آئی او ایچ ایس پروفیسر یاور علی عابدی نے نیوٹرل چیئر کے طور پر خدمات انجام دیں۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کیقائم مقام وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے ڈاکٹرصائمہ عارف کو تحقیقی مکالے کا کامیابی سے دفاع کرنے پر مبارکباد دی۔پریزنٹیشن کے اختتام پرڈاکٹر صائمہ نے اے آئی پی ایچ کی چیئرپرسن پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ کا رہنمائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر صائمہ عارف