کراچی (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق سیکریٹری جنرل سیکریٹری ایم ایس ایف خلیل ستی نے معروف سیاستدان اور بلوچ رہنماء ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔دریں اثنا ء انہوں نے ملک کے ممتاز صحافی روزنامہ نئی بات کے گروپ ایڈیٹر عطاالرحمن کے وفات پربھی اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت،درجات بلندی اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔