سکھر(بیور ورپورٹ) معاشرتی برائیوں کی عکاسی اور اسکے خاتمے کیلئے میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے،حافظ غلام اللہ بروہی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام یونٹ شہید اسلام و جامعہ محمودیہ کے مہتمم حافظ غلام اللہ بروہی نے کہا ہے کہ معاشرتی برائیوں کی عکاسی اور اسکے خاتمے کیلئے میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے ،صحافی برادری بلخصوص فوٹو گرافر ہو یا کیمرہ مین شہری مسائل سمیت معاشرتی برائیوں کیلئے کام کر کے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں جو عبادت سے کم نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مدرسہ ہذا میں منعقد جے ٹی آئی تربیت نشست کے بعد مقامی فوٹو گرافروں نعیم غوری،راجہ شاہددیگر سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میںکیا ۔
برائیوں کے خاتمے کیلئے میڈیا کا کردار اہم ہے‘ غلام اللہ بروہی
Feb 27, 2022