سی پی او نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دے کر معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا فرانزک ٹیمیں بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتی رہیں تھانہ میں بچے کے والد یوسف شاہ نے بتایا تھا کہ گلی نمبر 10 خیابان جناح سے مدعی کا9/10 سالہ بیٹا حمزہ پلاٹ میں کھیلتے ہوئے غائب ہوگیا جس کی کافی تلاش کی جو نہ مل سکا زیر تعمیر مکان کی پانی کی انڈر گرائونڈ ٹینکی سے بچے کی نعش ملنے پر کہرام مچ گیا اور ورثاء دھاڑیں مارتے ہوئے پہنچ گئے پولیس نے نعش کوقبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیاپولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں تشدد کے شواہد سامنے نہیں آئے تاہم فرانزک اور پوسٹمارٹم رپورٹوں کی روشنی میں حتمی رائے قائم کی جائے گی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔