بچوں میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کیلئے جدید تعلیم و تربیت ضروری: سی ای او

وہاڑی (نامہ نگار)قائدا عظم اکیڈمی فار ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کے تعاون سے انٹرنیشنل سکول ایوارڈ کے سلسلہ میں کنیکٹنگ کلاس رومز کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع وہاڑی کے 8سکولوں کے طلبا وطالبات نے برٹش کونسل کی زیر نگرانی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں شرکت کر کے آئی ایس اے فل ایوارڈ 2021ء حاصل کیا جن سکولوں کے طلباء  وطالبات نے یہ ایوارڈ جیتا ان کے ہیڈ ٹیچرز، کوارڈنیٹر ٹیچرز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصو صی سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم اور ریجنل پروگرام منیجر قائد کے نمائندے اور برٹش کونسل کے کوارڈنیٹر محمد صفدر تھے۔سی ای او ایجو کیشن  نے اس موقع پر کہا کہ بچوں میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کیلئے جدید تقاضوں پر تعلیم و تربیت انتہائی ضروری ہے تقریب میں سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم اور برٹش کونسل کے کوارڈنیٹر محمد صفدر نے  سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز اور آئی ایس اے کوارڈنیٹرز کو کارکردگی کے اطراف میں سرٹیفکیٹس، چیکس اور پھول پیش کئے گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن