ملتان (نیوز رپورٹر) صحت کے بارے میں لاپروائی مسائل کو جنم دیتی ہے دانت ہمارے چہرے کا خاص حصہ ہیں دانتوں کی بیماری میں مبتلاافراد اس کو معمولی نہ سمجھیں بلکہ جلد از جلد اْس کا علاج شروع کرنا چاہیے دانتوں اور مسوڑھوں کی صفائی نہ رکھنے سے کئی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں اس لئے صبح شام دانتوں کی صفائی کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس ریلوے ہسپتال ملتان ڈاکٹر مہہ منیر نے کر یسنٹ لائنز کلب کے زیراہتمام دانتوں کے امراض کے سلسلے میں لگائے گئے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پرالیاس محمود ڈوگر،شیخ اشفاق احمد، ڈاکٹر اعجاز بھی موجود تھے۔