یونین کونسلوں میں ڈیتھ‘ برتھ سرٹیفکیٹ فارم نایاب‘ شہریوں کو مشکلات

جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت )تحصیل جہانیاں کی یونین کونسلوں میں نادرا کے ڈیتھ اور برتھ سرٹیفکیٹ والے فارم نایاب ہو چکے ہیں، ایک ماہ سے فارم ختم ہونے سے برتھ سرٹیفکیٹ ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم ایک ماہ سے یونین کونسل دفاتر کے چکر لگارہے  ہیں مگر ہمیں ڈیتھ برتھ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کئے جارہے،  فارم ختم ہونے کا کہہ کر یونین کونسل سیکرٹریز ہمیں گھر واپس بھیج دیتے ہیں انہوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن