27 فروری کا دن بھارت کیلئے ندامت کے سواکچھ نہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی فضائی دفاع کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھارتی طیارے گرانے کے 3برس مکمل ہونے پر ”سرپرائز ڈے“ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 27 فروری 2019کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے تباہ کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ قوم آج پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، یہ دن پاکستان کی فضائی دفاع کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 27 فروری 2019ء پاکستانی کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات کی نئی تاریخ رقم کی۔عثمان بزدار نے کہا کہ 27 فروری کا دن بھارت کیلئے ندامت کے سواکچھ نہیں۔ پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے 27 فروری 2019ء کو بھارت کو رسوائی اورشرمندگی کاعبرتناک سبق دیا۔ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے جہاز گرا کر پورے بھارت میں صف ماتم بچھا دی تھی، جنگی طیارے تباہ کرکے پاکستان نے دشمن کو سرپرائز دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نیوالے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن