پاکستان سے مار کھانا شروع دن سے ہی ہندوستان کا مقدر ہے:وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مار کھانا شروع  دن سے ہی ہندوستان کا مقدر ہے۔

تفصیلات کے مطابق  27 فروری سرپرائز ڈے کے موقع پر وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کیلئے”یوم شرم” پاکستان کے لیے یوم عزم ہے۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مار کھانا شروع  دن سے ہی ہندوستان کا مقدر ہے، 27فروری کے خصوصی دن پاکستان نےبھارت کو شکست کی دھول چٹائی۔انہوں نے کہا کہ 27 فروری بھارت کیلئے وہ سیاہ دن ہے جس کے بعد وہ کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہا،  پاک مسلح افواج نے پاک سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کونیست و نابود کردینے کا واضح پیغام بھی  دیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اس دن پاکستانی جانبازوں نے ناپاک عزائم لے کر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی طیارے کوفضامیں ہی دھول بنا دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔

ای پیپر دی نیشن