اومان (این این آئی)اردن کی فوج نے کہا ہے کہ بارڈر گارڈ فورسز نے شام سے آنے والے ایک ڈرون کو مار گرایا۔ اس مسلح ڈرون نیاردن کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ اس میں دستی بم اور رائفل موجود تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیان میں مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک سرکاری فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ بارڈر گارڈ فورسز نے سراغ لگایا کہ ایک ڈرون شامی سرزمین سے اردن کی سرزمین میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسے اردن کی حدود میں مار گرایا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ملبے کی تلاش اور معائنے کے بعد وہاں سے ایک M4 رائفل اور چار ہینڈ گرنیڈ ملے۔ یہ ڈرون ایک بوبی ٹریپ ڈیوائس کے ساتھ تیار کیا گیا تھا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اردن کی مسلح افواج سرحدی محاذوں پر کسی بھی خطرے اور وطن کی سلامتی کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے اور اس کے شہریوں کو دہشت زدہ کرنے کی کسی بھی کوشش سے پوری قوت اور مضبوطی کے ساتھ نمٹنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اردنی فوج