بیروت (این این آئی )لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کی مالی اعانت کرنے والے مرکزی ملزم کو رومانیہ سے حراست میں لے لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 58 سالہ محمد ابراہیم بازی لبنان اور بیلجیئم کا شہری ہے جسے بخارسٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ابراہیم بازی کو امریکا نے 2018 میں عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا، ملزم کے ٹھکانے کی معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے حزب اللہ کیلئے امریکہ سے لاکھوں ڈالر لبنان منتقل کیے۔رومانیہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو جمعہ کے روز ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کیا۔
ملزم گرفتار