میکسکو(نیٹ نیوز) اپنی نوعیت کی انوکھی بلی کو جیل کی ایک بیرک سے آزاد کرا لیا گیا جو مجرموں کے ایک گینگ کے قبضے میں تھی۔ بغیربال کی سرمئی رنگت والی اس بلی پر گینگ نے اپنا علامتی ٹیٹو بھی گدوالیا تھا۔ چند روز قبل میکسیکو کے شہر سیاڈاڈ ہوریز میں واقع سیریسو تھری نامی جیل پر چھاپہ مارا گیا ۔ وہاں موجود بلی کے دونوں اطراف ٹیٹو تھے جس میں سے ایک جھنڈے کی مانند دکھائی دیتا ہے۔ بلی پر ایک جگہ ’میڈ اِن میکسکو‘ بھی لکھا ہے۔ عموماً یہ الفاظ سینا لوا نامی گینگ استعمال کرتا ہے جو میکسکو میں مجرموں کا ایک بدنام زمانہ ٹولہ بھی ہے۔
بلی
ٹیٹو والی بلی کوجیل میں گینگ کے چنگل سے آزاد کرا لیا گیا
Feb 27, 2023