آواران اور گردونواح میں 4.6شدت کا زلزلہ


اسلام آباد(خبرنگار)بلوچستان کے علاقے آواران اور گردونواح میں اتوار کو علی الصبح دو بجکر 50منٹ پر ریکٹر سکیل پر 4.6شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز آواران سے 60کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ای پیپر دی نیشن