جمعیت اہلحدیث کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان‘ ووٹرز کو بیدار کریں گے: ساجد میر


لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے آئندہ قومی اور صوبا ئی انتخابات پارٹی کے انتخابی نشان پر لڑنے کا اعلان کردیا۔مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے فیصلے کی منظوری دے دی۔ملک بھر سے پارٹی امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ مرکزی دفتر میں سیاسی امور کی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کی۔ پروفیسر ساجد میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں پارٹی کو سیاسی طور پر منظم کیا جائے گا۔دینی اور جمہوری اقدار کا تحفظ کیا جائے گا۔ قرآن وسنت کی بالادستی اور استحکام پاکستان کے لیے جدوجہد تیز کی جائیگی، ملک بھر میں رابطہ عوام مہم چلائی جائے گی۔اہل حدیث ووٹرز کو بیدار کریں گے۔سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ بلدیاتی سطح پر جماعت کو فعال کیا جائے گا۔پاکستان کا حقیقی اسلامی تشخص بحال کریں گے۔محلاتی سازشوں سے ملک میں جمہوریت کمزور ہو ئی ملک بھر کے تنظیمی دورے کیے جائیں گے،ترجمان کاشف نواز رندھاوا نے کہا سیاسی طور پر آزادانہ فیصلے کرنے کا وقت آگیا۔قائدین جماعت کے فیصلوں سے پارٹی میں نیا تحرک پیدا ہو گا۔ معتصم الہی ظہیر نے کہا کہ تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔انتخابات میں اپنی طاقت منوائیں گے۔
ساجد میر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...