اسلام آباد(خبر نگار)ملک میں مزید36 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشنزسینٹرکی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران 4982 افراد کے ٹیسٹ لئے گئے جن میں سے 36 میں سے کرونا کی تصدیق ہوئی۔اس و قت کرونا کے 12 مریضوں کی حالت نازک ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مجموعی طورپرملک میں کرونا کی مثبت ہونے کی اوسط شرح 0.72 فیصدہے۔گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران لاہورمیں کووڈ۔19کے 1156 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 20 فراد میں مرض کی تصدیق ہوئی، اسلام آباد میں 197 ٹیسٹ کئے گئے اور2 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی، اسی طرح کراچی میں 428 ٹیسٹ کئے گئے اوردو افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی۔
کرونا