سندر: باپ ، بیٹے کا اجرتی قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، ساتھی فرار


لاہور (نامہ نگار) سی آئی اے صدر پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران باپ اور بیٹے کوقتل کرنے والے اجرتی قاتل کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سندر کے علاقے سی آئی اے صدر ڈویژن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو عباس عرف باسو ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم نے سندر کے علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں اشتہاری عباس عرف باسو اور اس کے ساتھیوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کر دی۔ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر اشتہاری ملزم عباس عرف باسو زخمی ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزم  اجرتی قاتل و بھتہ خور، دوہرے قتل کا اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ 
پولیس مقابلہ

ای پیپر دی نیشن