لودھراں (ڈسٹرکٹ+ خبر نگار+ نمائندہ نوائے وقت) لودھراں شہر تھانہ سٹی کی حدود گلشن مدینہ کالونی کے ایک گھر سے 4 مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔ مرنے والوں میں ساغر عباس کی بیوی رقیہ بیٹی غوث فاطمہ اور بیٹے انس اور فواد شامل ہیں۔ پولیس دیوار پھاند کر اندر داخل ہوئی۔ 14سالہ چھوٹا بیٹا مکان کے کمرے میں زندہ حالت میں موجود تھا۔ پولیس نے مبینہ ملزم والد کو ایک گھنٹے بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو تقریبا ایک ہفتہ قبل قتل کیا گیا تھا۔ انتہائی تعفن اور بدبو پھیلنے پر اہلیانِ محلہ نے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے مکان کے نیچے والی منزل سے تین اور اوپر والی منزل سے ایک نعش کو اپنے قبضے میں لیا اور علاقے کو سیل کر دیا۔ مقتولہ کے بچ جانے والے ایک 14 سالہ بیٹے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر نامعلوم جگہ پر انویسٹی گیشن کے لیے منتقل کر دیا ہے جبکہ مبینہ قاتل ساغر عباس نے جائے وقوع پر پہنچ کر پولیس کو از خود گرفتاری دے دی ہے۔ زرائع سے معلوم ہو اہے کہ مبینہ قاتل ساغر عباس نے جلال پور پیروالہ سے 8ماہ قبل یہاں آکر 85لاکھ کا مکان خریدا۔
لاشیں برآمد