عمران کے خلاف فیصلہ پر مریم کے ابا نے ان ججوں کی تعریف کی تھی: پرویزالٰہی


لاہور+گجرات (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران نے مجھ پر اعتماد کر کے دل جیت لیا ہے سابق وفاقی وزیر بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ‘ سابق چیئرمین شکایات سیل زبیر احمد‘ ڈاکٹر زین علی بھٹی‘ فیاض تبسم اور دیگر سیاسی رہنماﺅںسے چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جیسا مانگنے کا طرہ ¿امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں۔ اس طرہ ¿امتیاز کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ شہباز شریف کو فقیروں کی گنیز بک میں شامل کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس سمیت بیشتر جج اس بنچ میں شامل تھے جس نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر فیصلہ دیا تھا۔ اس وقت مریم‘ مریم کے ابا جی‘ رانا ثناءاللہ سمیت ساری پی ڈی ایم انہی ججوں کی تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے۔ گنجاہ ہاﺅس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے خود مجھے تحریک انصاف کا صدر بنانے کا اعلان کیا جو میرے لیے باعث فخر ہے میں میری پہلی ترجیح پنجاب کے الیکشن میں تحریک انصاف کی دو تہائی اکثریت سے جیت اور پنجاب میں پھر سے عمران خان کی حکومت کا قیام ہے۔ اس مقصد کیلئے عمران خان کی مشاورت سے حکمت عملی تیار کر لی ہے شہباز شریف کی کٹھ پتلی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ قوم عمران خان کو پھر سے وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

پرویزالٰہی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...