یوکرائن کو ایف 16طیارے نہیں مل سکتے،جوبائیڈن


  واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرائن کو ایف سولہ طیارے فراہم کرنا فی الوقت ضروری نہیں ہے ۔  امریکی صدر نے یوکرینی ہم منصب ولودیمر زیلنسکی کی جانب سے ایف سولہ طیاروں کی فراہمی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے عسکری ماہرین نے یوکرین کو ضروری امداد فراہم کی ہے جن میں ٹینک،توپیں اور دفاعی نظام شامل ہیں،ہم نے یوکرین کو   موسم بہار،گرما اور خزاں تک کی فوجی رسد پہنچا رہے ہیں لہذا ایف سولہ طیاروں کی وہاں ضرورت نہیں ہے ۔ امریکی صدرنے  کہا کہ اگلے چند سالوں میں یوکرین کو کیا ضرورت ہوگی ہمیں معلوم ہے جس پر ہمارے ماہرین یوکرین کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کو غیر ضروری سمجھتے ہیں لہذا میں اس موضوع کو فی الوقت ایجنڈے سے دور رکھنا چاہتا ہوں۔  چین کی طرف سے روس کو مہلک اسلحے کی فراہمی پر بائیڈن نے کہا کہ  ہمیں اس کی توقع نہیں ہے البتہ اگر ایسا ہوا تو چین پر سخت پابندیاں لگیں گی ۔
امریکی صدر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...