چھتیس گڑھ: بھارتی فوج  پولیس پر نکسل  علیحدگی پسندوں کے حملے افسر سمیت 2ہلاک کئی زخمی

Feb 27, 2023


رائے پور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک علاقے میں فوج اور دوسرے علاقے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں کم از کم دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بھارت سے آزادی کے گڑھ ریاست چھتیس گڑھ میں نیکسل جنگجوؤں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مودی سرکار کی گرفت کمزور ہوتی جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں دو مختلف واقعات میں بھارتی فوج اور پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ضلع کانکر میں نیکسل علیحدگی پسندوں نے بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔ حملہ اتنا اچانک تھا کہ بھارتی فوجی بوکھلا گئے اور انھیں سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ حملے میں بھارتی فوج کا ایک افسر مارا گیا جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک افسر کی شناخت 28 سالہ موتی رام انچلا کے نام سے ہوئی ہے۔ نیکسل علیحدگی پسند بھارتی فوج کا اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ اسی طرح چھتیس گڑھ کے ایک اور علاقے نارائن پور میں بھارتی پولیس کی ایک گاڑی کو بارودی سرنگ دھماکے میں اْڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔
نکسل علیحدگی پسند

مزیدخبریں