لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کوشش ہوتی ہے ناقدین کو منہ کے بجائے بیٹ سے جواب دوں۔ اب میں تنقید کو اتنا نہیں سنتا ہوں، یہ سلسلہ تو چلتا رہتا ہے، میں زندگی میں تنقید سے کتنا دور بھاگوں گا؟ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں بیٹ سے کھیلوں اور منہ سے جواب نہ دوں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجھے پلیئر بنانے میں بہت ہاتھ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھ پر بہت اعتماد کیا ہے، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ میں جا کر میری پرفارمنس مزید بہتر ہوئی ہے، میرے والد مجھ پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ پی ایس ایل کی خوبصورتی یہ ہے کہ بڑے سنسنی خیز میچز ہوتے ہیں، ایونٹ میں مزہ یہ ہے کہ ایک دوسرے سے رقابت ہوتی ہے۔میں ٹیم کی ضرورت اور صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، سب کو علم ہے میں چھکے مارتا ہوں۔ پچھلے میچ کی اچھی پرفارمنس پر خوش ہوں میڈیا میں جب مجھ سے مزاحیہ سوالات ہوتے ہیں تو مزہ آتا ہے اور جواب دینا بھی اچھا لگتا ہے۔