ننکانہ صاحب(نامہ نگار)گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین ننکانہ صاحب کے زیراہتمام طالبات کے ہاتھوں کی مہارت سے تیار ہونے والی مختلف اشیاء کی ایک روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مینجر ٹیوٹا محمد یونس شاکر نے معروف سماجی رہنماء چوہدری نصیب الہیٰ گجر اور چیئرمین پنجابی سکھ سنگت پاکستان سردار گوپال سنگھ چاولہ کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا جس میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیرتعلیم طالبات کے تیار کردہ دیدہ زیب ملبوسات، دلکش جیولری، سجاوٹی اشیا ء اور خواتین کے استعمال کی مختلف اشیاء کے سٹالز لگائے گئے تھے۔