نواں کوٹ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وسابق یوسی چیئرمین ملک محمداسلم وٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ملک کو جتنا نقصان پہنچا یا ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی تبدیلی کے نام پر قوم کوبیوقوف بناکر اپنے عزیز واقارب کو نوازنے کاعمل کیا گیا مہنگائی سابقہ حکومت کی غلط حکمت عملی اور غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے قوم اطمینان رکھیں اب ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے بہترین پالیسیوں کی بدولت پاک وطن کو ڈیفالٹ سے بچالیا ہے۔