قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواح جھلار کمبواں میں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ صدر قصور کے علاوہ جھلار کمبواں میں سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے لکھنیکے کا رہائشی بشارت نامی شخص کو موت کے گھاٹ اوتار دیا سیکورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ چار مشکوک افراد سریا چوری کر رہے تھے کہ اس نے اس بنائ پر فائرنگ کی ہے پولیس تھانہ صدر قصور نے سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔
قصور:سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
Feb 27, 2023