قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور بھر میں پولیس ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے میں ناکام۔قصوراور گردو نواح میں ڈکیتی کی مختلف وار داتوں میں ڈاکو متعدد شہریوں کو گن پوائنٹ پریرغمال بناکر لاکھوں روپے کی نقدی، موٹر سائیکلیں،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر جائے وردات سے فرار۔تھانہ سٹی پتوکی کے سامنے شیخ کاشف نامی شہری کی شوز کی دوکان پر دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ستر ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون وغیرہ لوٹ لیے اور فرار ہو گئے۔ تین مسلح ڈاکو ؤں نے بمبے ہوٹل بازار پتوکی میں علی شیر نامی آٹے کے تاجر کی دوکان میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر چار لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔