شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر کے علاقہ دھیر کے موڑ میں پہرہ نہ دینا 65 سالہ بزرگ کا جرم بن گیا ہے تھانہ صدر کی چوکی دھیر دے موڑ میں تعینات اے ایس آئی نے بزرگ بابا غلام رسول رحمانی کو گرفتار کرکے حوالات کی یاترا کروادی مذکورہ بزرگ نے گائوںمیں پہرہ دینے سے انکار کیا تو گرفتار کرلیاگیا جس پرپاک میڈیا گروپ کے صدر ساجدعلی رحمانی سمیت معززین کی بڑی تعداد سراپا احتجاج بن گئی اور تھانیدار کی طرف سے دھمکیوں پر آئی جی پنجاب پولیس ے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا جبکہ رابطہ کرنے اے ایس آئی نے بتایا کہ پولیس نفری کم ہونے کی وجہ سے علاقہ میں پہرہ داری کا نظام تھا تاکہ علاقہ میں سیکورٹی بہتر ہوسکے مگر بزرگ پہرہ دینے سے انکاری تھے۔