بزنس کونسل سائوتھ کوریا کی سرمایہ کاری بہترین عمل ہے: محبوب احمد


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما میاں محبوب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان بزنس کونسل سائوتھ کوریا کے وفد کی پاکستان میں مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری بہترین عمل ہے 47 رکنی وفد کا شیخوپورہ ،لاہور ،فیصل آباد ،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں کے دورے ،بزنس مینوں ،تاجروں ،چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں ،صحافیوںسے ملاقاتیں کرکے کورین اور پاکستانی کمپنیوں کا جوائنٹ وینچر۔ کاروبار کے مواقع، سرمایہ کاری، روابط کے فروغ’دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محبوب احمد نے کہاکہ کوریا میں پاکستان کے اعزازی کونصلر برائے سرمایہ کاری مدثر علی چیمہ اور پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کا بہت اہم کردار ہے جن میں شیخوپورہ کے سپوت میاں صغیر احمد کی کوششیں اور کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن