شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ اور ڈویڑنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک دراصل عمران،گوگی،بزدرار بچاؤ تحریک ہے جیل بھرو تحریک کی کال دینے والے عمران خان خود عدالتوں سے اپنی ضمانتیں کروانے میں مصروف ہیں اور کارکنوں کو زبانی جمع خرچ کے سہارے قربانی دینے پر آمادہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں عمران خان نے جن مقاصد کے لئے جیل بھرو تحریک شروع کی وہ مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہونگے عمران خان کی جیل بھرو تحریک فلاپ تحریک بن چکی ہے،صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچا جس کی وجہ سے موجودہ حکومت کو کچھ سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک صرف ایک ڈرامہ ہے، ایک طرف جیل بھرو تحریک تو دوسری طرف وہ خود ضمانتیں کروا رہے ہیں۔