شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمیر سلطان اور میونسپل آفیسر پلاننگ سید تحصیل حیدر شاہ نے تحصیل کی حدود میں بننے والی غیر قانونی بلڈنگ کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کمیٹی کی حدود میں تین سے چار بلڈنگ کو مسمار کردیا مسمار ہونے والی بلڈنگ زمین لاہور روڈ پر فروٹ منڈی کے پاس ایک کمرشل پلازہ جوئیاں والا موڑ پر ایک ہاؤسنگ سوسائٹی اور ایک کمرشل گودام شامل ہیں اس آپریشن میں میونسپل کمیٹی نقشہ برانچ انکروچمنٹ برانچ اور ریگولیشن برانچ کے تمام ملازمین سمیت متعلقہ پولیس نے بھی اس آپریشن میں شرکت کی موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمیر سلطان اور میونسپل آفیسر پلاننگ سید تحسین حیدر شاہ نے کہا کہ کمیٹی کی حدود میں بننے والی تمام غیر قانونی بلڈنگ کو نقشہ برانچ کی طرف سے نوٹس دیے گئے تھے اور کہا گیا جو بھی فیس بنتی ہے وہ جمع کروائیں مگر کسی بلڈنگ مالکان اپنی بلڈنگ کے نقشہ جات میونسپل کمیٹی میں جمع کروانے کی بجائے اپنی بلڈنگ کی تعمیر شروع کر رکھی تھی۔