امپورٹڈ حکومت نے آئین ، بنیادی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی : شیخ امتیاز محمود 

Feb 27, 2023


لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود جنرل سیکرٹری زبیر نیازی اور سیکرٹری اطلاعات اویس یونس نے زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی درباری عطا تارڑ کو جھوٹ بولنے کی تنخواہ ملتی ہے۔ جام پور کے ضمنی انتخابات میں نون لیگ، پیپلز پارٹی کو باشعور عوام ایسی پھینٹی لگا کر شکست فاش دیں گے جو کہ ان کی آنے والی نسلوں کو یاد رہے گا    مریم نواز اور ان کے حواری بے بنیاد اور گھٹیا الزام تراشی کر کے اپنا ہی کالا کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی کردار کشی کرنے سے انہیں شرمندگی ناکامی اور ذلت و رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ امپورٹڈ حکومت نے آئین قانون اور بنیادی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں  ملک میں مافیا راج کر رہا ہے جو کہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے  پیپلز پارٹی نون لیگ کی قیادت سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے  زرداری نواز شریف اور شہباز شریف کی کرپشن کے اصل  وارث بلاول مریم اور حمزہ ہیں  

مزیدخبریں