آن لائن آرڈرز کی سپلائی کرنے والا پتنگ فروش گرفتار 


لاہور(نامہ نگار)نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن آرڈرز کی سپلائی کرنے والا پتنگ فروش گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ پولیس نے آن لائن پتنگیں فروخت کرنے والے ملزم وقاص کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 150 سے زائد پتنگیں اور 100 پتنگوں کا خام مال برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے آرڈرز کی پتنگیں اور ڈور کی سپلائی آن لائن لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں سپلائی کرتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن