لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں بد ترین تقسیم اور نفرت کی تفریق پیدا کرنے والے کی حرکتوں کے باعث اب اداروں میں تقسیم در تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ جس کا سب سے زیادہ نقصان ریاست کو ہو رہا ہے۔ چودھری اسلم گل نے کہا عمران خان کے طرف سے اداروں پر پے در پے حملوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلا پھر سے اقتدار میں آنے کیلئے بلیک میلنگ کی سیاست کر رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی ریاست بچانے کی سیاست کر رہی ہے۔ آج توہین عدالت کے قانون کو قانون سازوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، مگر 73ء کے متفقہ آئین کی خالق جماعت پارلیمنٹ اور پارلیمنٹیرینز کے دفاع کے لیے ہر سطح پر جنگ لڑے گی۔