لاہور(خصوصی نامہ نگار) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے نگران حکومت میں قادیانی افسر کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کا دامن 1953میں 13ہزار شہدائے ختم نبوت کے خون سے رنگین ہے اور مال روڈ لاہور جس کو 5،6مارچ 1953ء میں لالہ زار کردیا گیا آج تک اس کی گواہی دے رہا ہے۔ حکمران، اپوزیشن اور سیاست دان ہوش کے ناخن لیں اور اپنی صفوں کی تطہیر کرتے ہوئے فتنہ مرزائیت سے پاک کریں۔ قرآن پاک کی تحریف کے مجرم قادیانیوں کو چھڑانے کی کوشش ہو رہی ہے اور عاشقان مصطفی کو پھنسایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر توہین مذہب،توہین رسالت اور اسلام کے مقدسات پرتنقیدجس تیزی سے ہو رہی ہے۔ اگر اعلیٰ عدالتوں اور اداروں نے نوٹس نہ لیا تو ہولناک کشیدگی جنم لے سکتی ہے۔ توہین انبیاء کرام کو عالمی سطح پر جرم قرار نہ دیا گیا تو دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ قادیانی ارتداد کو پرموٹ کیا جارہا ہے اور حکمرانوں کی صفوں میں قادیانی گھسے ہوئے ہیں۔