ہمایوں اخترکی زیرقیادت مہنگائی،الیکشن کرائو ملک بچائوریلیاں،نعرے بازی

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر مہنگائی اور الیکشن کراو ملک بچاو مہم کے سلسلہ میں لالک جان چوک تا ڈیفنس چوک اور ہنجروال میں ریلیاں نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ہمایوں اختر خان اور ملک سلمان رضا  بارایڈوکیٹ نے کی۔ ریلیوں میںگاڑیوں سمیت موٹر سائیکل سوار شریک تھے۔ حلقوں کی مختلف یونین کونسلوں سے ریلیاں میں کارکنان  نے جوش و خروش سے شرکت کی، کارکن عمران خان کے حق  میں اورامپورٹڈ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ ہمایوں اختر خان  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سیاہ دور حکومت میں غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔امپورٹڈ حکومت نے بھوک افلاس غربت بے روزگاری مہنگائی  چوریاں ڈاکے فاکوں اور ناکوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ خود حکمران اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ ملک آج سیاسی اور معاشی بحران سے گزر رہا ہے جس کے ذمہ داران امپورٹڈ حکمران ہیں۔ تمام مسائل کا حل فوری نئے انتخابات ہیں جس سے پی ڈی ایم حکمران ٹولہ بھاگ رہا ہے۔ تحریک انصاف ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...