لاہور(خصوصی نامہ نگار) محدث اعظم مفتی عبداللہ قصوری کا سالانہ عرس قصور میں مفتی محمد اختر علی قادری اشرفی کی زیرصدارت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس میں دربار سید دیدار علی شاہ الوری کے سجادہ نشین پیرسید نثار اشرف رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عبداللہ قصوری بلند پایہ عالم دین اور سچے عاشق رسولؐؐ تھے۔ اپنے پیر خانہ خانوادہ سید دیدار علی شاہ الوری سے بے پناہ عقیدت رکھتے تھے۔
مفتی عبداللہ قصوری بلند پایہ عالم دین ، سچے عاشق رسولؐ تھے: پیر سید نثار اشرف رضوی
Feb 27, 2023