لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو انٹرالوجی کے زیراہتمام 5 روزہ انٹرنیشنل گیسٹرو انٹرالوجی کا نفرنس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں اختتام پزیرہو گئی۔ کانفرنس کے آخری روز جنرل ہسپتال میں نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈکس کو اینڈو سکوپی کی عملی تربیت بھی دی گئی۔ پروفیسر غیاث النبی طیب اور پروفیسر اسرار الحق طورکا کہنا ہے کہ کامیاب ڈاکٹر وہی ہے جس کا نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈکس جدید تربیت یافتہ اور ماڈرن طبی آلات سے لیس ہوں۔ اس موقع پر بیرون ممالک سے کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے معا لجین، گیسٹرو انٹرالوجسٹس اور ماہرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ گیسٹرو انٹرالوجی کو بہترین ماڈل ادارہ قرار دیا جہاں مریضوں کو اینڈوسکوپی، ای آر سی پی، کلونو سکوپی، مینوگرافی اور عالمی معیار کی دیگر طبی سہولیا ت میسر ہیں۔ پروفیسر اسرار الحق طورنے بتایا کہ اس کانفرنس میں ماہرین نے مجموعی طور پر127 ریسرچ پیپرز پڑھے گئے جبکہ دوران کانفرنس80 لیکچرز منعقد ہوئے۔ معاشرے میں بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج سے انسانی جانیں بچانے کے بارے میں شعور کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی ڈاکٹرزنے لاہور کے تاریخی مقامات کے دورے کو اپنی زندگی کے شاندار لمحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ زندہ دلان لاہور کی خوش اخلاقی اور مہمان نوازی کی شاندار روایات سے لبریز بہترین یادیں اپنے ہمراہ لے کر وطن واپس جا رہے ہیں۔
5 روزہ انٹرنیشنل گیسٹروکا نفرنس اختتام پذیر،80 لیکچرز،127 ریسرچ پیپرز پڑھے
Feb 27, 2023