لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ شریعت مصطفی ؐ آخری شریعت ہے جسے منسوخ کرنے یا تبدیل کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔ مرزا قادیانی نے دین اسلام کی بنیاد پر حملہ کیا، ایسے خطرناک نظریات کا سدباب کیے بغیر اسلام کو نہیں بچایا جا سکتا۔ قادیانی مورچے سے ہر وقت اسلام اور پاکستان کے خلاف گولہ باری کی جارہی ہے۔ مقتدر اداروں کو قادیانی سازشوں کا بروقت محاسبہ کرنا ہوگا۔ عقیدہء توحید و رسالتؐ کی تعلیمات کو پھیلانا بہت بڑا جہاد ہے۔تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام سنی کنونشن کا انعقاد مفتی محمد شاہد رفیق مدنی نے کیا جبکہ پیر سید غلام رسول شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف نے کنونشن کی صدارت کی جبکہ صاحبزادہ عطاء الحق حسینی اور صاحبزادہ سید محمد احمد رضا شاہ مہمان خصوصی تھے۔ سنی کنونشن میں علامہ محمد یعقوب رضوی، علامہ فرمان علی حیدری جلالی، حافظ محمد زاہد جلالی، قاری محمد عبد الرزاق، مولانا محمد سلیم فیضی، محمد دلنواز جلالی، حافظ محمد تعظیم جلالی و دیگر نے بھی شرکت کی۔