لاہور(خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانی اور دربار حضرت یعقوب شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہاہے کہ مولا امام حسینؓ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ امام حسینؓ نے ظلم اور باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا ہے۔ حضورؐ کا فرمان ہے کہ حسینؓ مجھ سے ہے اور میں حسینؓ سے ہوں۔ آپؐ نے اللہ پاک سے دعا فرمائی کہ یا اللہ تو حسینؓ سے محبت فرما اور جو حسین ? سے محبت رکھے تو اس سے بھی محبت فرما۔امام حسن ? او ر امام حسین ? جنت کے سردار ہیں۔ حضور ؐ ان کو سونگھا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ حسنین کریمین ? سے مجھے جنت کی خوشبو آتی ہے۔حضرت امام حسین ? سے محبت رکھنے والوں سے اللہ بھی محبت کرتا ہے۔ مسلمان کی نماز اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی اور نا قبول ہوتی ہے جب تک نمازمیں پیارے نبی ? پر اور ان کی آل پر درود نہ بھیجا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزجامع مسجد شاہ زنجان میں منعقدہ جشن ولادت امام حسین ? کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محفل میں پیر سید ہاشم شاہ زنجانی، پیر سید فاخر محمد زنجانی، عاشقان مصطفیٰ اور غلامان اہل بیت کی کثیر تعداد نے شرکت۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور حاضرین میں مٹھائی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔