لاہور(خصوصی نامہ نگار )13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئراورورلڈپاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان نے سنٹرختم نبوت گرین ٹاؤن میں علماء اوردینی ومذہبی رہنماؤں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 5مارچ کوبھرپوریوم شہداء ختم نبوت جوش وجزبہ سے منایاجائیگا۔ ختم نبوت الائنس کی 13دینی جماعتوں نے 5مارچ کوبعدنمازمغرب ایوان احرارنیومسلم ٹاؤن میں ہونیوالی سالانہ شہداء ختم نبوت کانفرنس میں بھرپورشرکت کااعلان کیاہے۔ شہداء کانفرنس سے امیرمجلس احرارسیدمحمدکفیل بخاری،مولانافضل الرحیم اشرفی،مفتی غلام حسین نعیمی،مولانامحمدامجد خان،ممبراسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرعبدالغفور راشد،مفتی محمدحسن،مولانامحب النبی، عبداللطیف خالدچیمہ،مولانا محمد مغیرہ، میاں محمداویس، مولانا قاسم بلوچ، میاں اسلم ندیم سمیت علماء ،وکلاء ،طلبہ اورصحافی ودانشور خطاب کرینگے۔