محکمانہ تعمیر و ترقی ایکشن پلان کے مثبت نتائج آ رہے ہیں:سیکرٹری اوقاف

لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ محکمانہ تعمیر و ترقی کیلئے بنائے گئے ایکشن پلان کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اوقاف کی املاک سے آمدن کے اہداف حاصل کر کے ملازمین کی ویلفیئر کو یقینی بنائیں اور برسوں سے التوا کا شکار الاؤنسز کا اجراء کریں گے۔ جامع مسجد داتا دربار کے ریٹائرڈ خطیب اور معروف دینی شخصیت علامہ مقصود احمد قادری کی طرف سے منعقدہ ’’تقریب اعزاز ‘‘ میں گفتگو کرتے کہا کہ معاشرتی امن و امان کو یقینی بنانے میں ریاست کے ساتھ سوسائٹی کا بھی کردار ہے۔ سیکرٹری اوقاف نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ محراب و منبر سے سماجی موضوعات اور مسائل نمایاں کریں اور اپنے خطبوں میں انسانی معاملات اور معاشرتی اقدار کے حوالے سے اسلام کی تعلیمات لوگوں تک پہنچائیں۔ علامہ مقصود احمد قادری نے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی انتظامی، علمی و دینی خدمات کو سراہا اور محکمہ اوقاف کے ’’ویژن 2023 ‘‘ پلان کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...