دہشتگردی کے  واقعات  امن  سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں:سپیکرقومی اسمبلی 

Feb 27, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے خصدار بلوچستان میں ریموٹ کنٹرول بم اور بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقہ رکھنی بازار میں دھماکے کی شدت مذمت  کرتے ہوئے دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دہشتگردی کے ان واقعات کو ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناونی سازش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت اور اسلام کے دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس فورس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں ایسے ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے میں کامیاب ہونگے۔
سپیکر 

مزیدخبریں