چیئرمین سینیٹ کی طرف سے  بارکھان میں دھماکہ کی شدید مذمت

Feb 27, 2023


اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقہ بارکھان میں ہونے والے دھماکہ کی شدید  مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیںانہوں نے دھماکہ میں شہداء کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے دھماکہ کی شدید مذمت کی اور شہدا کی بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
 مذمت

مزیدخبریں