اسلام آباد(نا مہ نگار)انٹرنیشنل یوروایشاہائر ایجوکیشن سمٹ ترکیہ کے شہر استنبول میں یکم مارچ سے شروع ہوگی جس کی تمام تیاری مکمل ہوچکی ہیں،سہ روزہ یوری ایجوکیشن کانفرنس تین مارچ تک جاری رہے گی جس میں دنیا کے تعلیمی ماہرین ہائرایجوکیشن بارے اپنے خیالات کااظہارکریںگے،ایجوکیشن سمٹ میں براعظم یورپ اوربراعظم ایشاسمیت مختلف ممالک کی200سے زائدیونیورسٹیزشرکت کریںگی پاکستانی وفد میں ملک کی 18یونیورسٹیز کے 33 ماہرین تعلیم شرکت کریںنگے پاکستانی وفد تین رکنی ماہرین تعلیم کی سربراہی میں روانہ ہوگیا ہے جس کی قیادت سپیئریونیورسٹی کے چیئرمین و صدرایپ سپ پروفیسرڈاکٹرچوہدری عبدالرحمن وفد کی قیادت کررہے ہیں،دیگر سربراہوں میں پروفیسرڈاکٹراقبال چوہدری کوآرڈینیٹرجنرل کامسٹیک اورلاہوریونیورسٹی کے چیئرمین و ایپ سپ پنجاب کے صدر اویس رؤف شامل ہیں۔
سمٹ
انٹرنیشنل ہائر ایجوکیشن سمٹ استنبول میں یکم مارچ سے شروع ہوگی
Feb 27, 2023