خیبر پی کے میں شوگر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات  ،36کروڑ 30لاکھ کے فنڈ جاری


 پشاور (آئی این پی ) شوگر  کے مریضوں کے لیے ادویات کی مفت فراہمی کیلئے 36 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کردیے گئے۔ خیبر پی کی  میں فنڈز کی عدم دستیابی کیوجہ سے 24اضلاع میں شوگر کے مریضوں کو مفت ادویات نہیں مل رہی تھی۔انسولین فار لائف پروگرام نے ادویات فراہمی کے لیے کمپنیوں سے معاہدہ کر لیا۔ صوبائی حکومت نے ایک ماہ میں ادویادت کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔خیبرپی کے کے 24 اضلاع میں گزشتہ ایک ماہ سے مفت شوگر ادویات کا سلسلہ معطل تھا۔ ادویات کی مفت فراہمی کیلئے 36 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔انسولین فار لائف پروگرام میں 58 ہزار سے زائد شوگر سے متاثرہ مریض رجسٹرڈ ہیں۔
فنڈز جاری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...