گومل ( ناہ نگار ) اپر وزیرستان ۔ محسود قبائل کی تقدیر سے کھیلے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائگی ضلعی ہیڈ کوارٹر کی تعمیروہاں ہوگی جس سے اپروزیرستان میں رہائش پذیر درے محسود قبائل کو مجموعی فوائد حاصل ہوں. ان خیالات کا اظہار ممتاز قانون دان سجاداحمد محسود ایڈوکیٹ .نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا ان کا کہنا تھا کہ ضلعی ہیڈکوارٹر کی تعمیر سے محسود قبائل کی آنی والی نسلوں کا مستقبل وابستہ ہے اسلئے کثرت رائے سے فیصلے کرنے کااختیار محسود قبائل کو ھے کہ وہ ہیڈکوارٹر کہاں تعمیر کرناچاہتے ہیں چند لوگوں کے دستخط یا رضامندی کوئی اہمیت نہیں رکھتیاس حوالے سے سب کا متفق ہونا ضروری ہے جس سے اپروزیرستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے.انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عنقریب حکومت کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کے حوالے سے متنازعہ نوٹیفیکیشن کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرینگے.
محسود قبائل کی تقدیر سے کھیلے کی اجازت نہیں دی جائیگی،سجا د محسود
Feb 27, 2023