شانگلہ(نا مہ نگار)شانگلہ ضلع بھر میں سرکاری آٹا من مانی نرخوں پرفروخت جاری،جو مہنگائی کے ستائے غریب عوام کیلئے قوت خریدسے باہر ہوگیا۔آٹاڈیلرکی جانب سے سرکاری آٹا پندرہ سواورسولہ سومیں فروخت ہورہاہیں جبکہ انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔بعض جگہوں سے اطلاع ہے کہ سرکاری آٹامخصوص لوگوں کورات کیوقت دیاجارہاہے جسکی تصاویرسوشل میڈیاپر بھی جاری کئے گئے ہیں۔جہاں ایک طرف آسمان چھونیوالی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہیں وہاں غریب عوام کوسرکاری اٹھانہیں مل رہا
سرکاری آٹا کی من مانی نرخوں پرفروخت جاری
Feb 27, 2023